31 دسمبر 2025 - 17:02
ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گردوں سے وابستہ گروہ گرفتار

آئی آر جی سی نے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع سراوان میں دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ایک گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی انقلاب گارڈز کور کے جنوب مشرقی ایران میں قائم قدس ہیڈکوارٹر نے بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ یہ گرفتاریاں جاری سیکیورٹی مشقوں “سیکیورٹی شہداء-2” کے دوران عمل میں لائی گئیں۔

بیان کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد نے گزشتہ ایک سال کے دوران سراوان کے علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی تھیں۔

آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے وابستہ اس ٹیم کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کر لیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش اور اعترافی بیانات کے مطابق ملزمان نے تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے ایران مخالف دہشت گرد گروہوں کی ہدایت پر سراوان میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اور حملے کیے۔

واضح رہے کہ سراوان، صوبائی دارالحکومت زاہدان سے تقریباً 347 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے اور پاکستان کی سرحد کے قریب واقع ایک سرحدی ضلع ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha